9 فروری 2015 - 15:49
مصر؛ سینا کے علاقے میں نو دھشتگرد ہلاک

مصر کے علاقے سینا میں اس ملک کی فضائیہ کی کاروائی میں کم از کم نو مسلح دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اخبار الیوم السابع کی رپورٹ  کے مطابق مصر کے سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جزیرہ نمائے سینا میں واقع علاقے الجمیعی اور شیخ زوید کے جنوبی علاقوں میں اتوار کی رات شدید جھڑپیں ہوئی ہیں- ان علاقوں پر مصری فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم نو مسلح دہشتگرد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں- سینا کے شمالی علاقے میں انصار بیت المقدس نامی گروہ کے خلاف، مصری سیکورٹی اہلکاروں کی کاروائی بدستور جاری ہے ادھر العریش، رفح اور شیخ زوید علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے مصری سیکورٹی اہلکاروں کی کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے- واضح رہے کہ جزیرہ نمائے سینا میں حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں  میں  پینتالیس سیکیورٹی و فوجی اہلکا ر ہلاک ،اور چوہّتر سے زائد  زخمی ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲